نیرج چوپڑہ کو گولڈ میڈل

نئی دہلی۔18جولائی(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اسٹار ایتھلیٹ اور اس برس گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں کے چمپیئن نیرج چوپڑہ نے فرانس میں رواں سوٹے وِلے ایتھلیٹکس میٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ۔نیرج نے85.17 میٹر کی دوری تک بھالا پھینک کر سہنری کامیابی حاصل کی۔ اس سنہری دوڑ میں 2012 کے لندن اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے کیشورن وال کاٹ بھی شامل تھے ۔مالدووا کے اینڈیرین ماردارے نے81.48 میٹر کی دوری کے ساتھ سلور اور لتھوانیا کے ایڈس ماتوسوویس نے 79.31 میٹر کے ساتھ برونزمیڈل حاصل کیا۔ ترنیداد اینڈ ٹوبیگو کے والکاٹ اس مرتبہ 78.26 میٹر کی دوری ہی طے کرسکے اور پانچویں نمبر پر رہے ۔