نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کا 15 جون کو پہلا اجلاس

نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کے 15 جون کو منعقد شدنی ایک اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں آبی انتظامیہ ، زراعت اور سکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ کونسل نیتی آیوگ کا اساسی ادارہ ہے جس میں تمام چیف منسٹروں کے علاوہ مرکزی وزراء ، اعلیٰ سرکاری عہدیدار اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے لیفٹننٹ گورنرس بھی شامل ہیں۔ نئی مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد گورننگ کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔