نیتن یاہو کی کامیابی پر عالمی ردعمل

رملہ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس نے نیتن یاہو کی کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی ایسی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں جو اُصولی اعتبار سے فلسطین کے مسئلہ کا دومملکتی حل تسلیم کرنے کیلئے تیار ہو۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے بنجامن نیتن یاہو کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ایران نے کہاکہ کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ جبکہ نیتن یاہو کی کامیابی پر مغربی ممالک کی خاموشی سے اُن کی خوشی پھیکی پڑگئی۔