’نیا پاکستان‘ میں اقلیتیں مساوی شہری ہوں گے : عمران خان

اسلام آباد ، 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ اپنے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک کا ہندوستانی اقلیت کے ساتھ تقابل کرنے کی کوشش میں کہا ہے کہ جو کچھ ہندوستان میں ہورہا ہے اس کے برخلاف ’نیا پاکستان‘ میں اقلیتوں سے مساوی شہریوں کا سلوک ہوگا۔ بانی پاکستان محمد علی جناح کے آج یوم پیدائش کے موقع پر عمران نے کہا کہ جناح نے پاکستان کو ’’جمہوری، منصفانہ اور ہمدرد‘‘ قوم بنانے کا سوچا تھا۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا کہ نیا پاکستان قائد (جناح) کا پاکستان ہے۔