نیا اسمارٹ فون ،ٹی فون متعارف

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اسمارٹرن حیدرآباد میں قائم ٹکنالوجی کمپنی نے ایک اسمارٹ فون T Phone کو بازار میں متعارف کیا ہے اس اسمارٹ فون کی قیمت 22,999 روپئے ہے ۔ یہ فون سیمی کنڈکٹر فاکس کانس سہولت سے لیں ہے ۔ اسمارٹن کمپنی کی جانب سے پورٹیبل ٹی بک ، کو متعارف کرچکی ہے ۔ فون کا برانڈ ایمبسیڈر سچن ٹنڈولکر ، ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کی موجودگی میں آغاز عمل میں آیا ۔ اس موقع پر بانی و صدر نشین اسمارٹن مہیش لنگا ریڈی نے کہا کمپنی تاحال زائد 10 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری کرچکی ہے اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کمپنی کے پراڈکٹس سمندر پار ملکوں کو روانگی کا منصوبہ ہے ۔ کے ٹی آر ریاستی وزیر آئی ٹی نے کمپنی کو حکومت کی جانب سے تمام تر امداد و تعاون کا تیقن دیا ۔ نئے اسمارٹ فون کی خصوصیات میں اس کا 5.5 انچ ٹچ اسکرین ، 64 بٹ کوالکم اسناپ ڈراگن ، 13میگا پکسل فرنٹ اور 4mp بیاک کیمرہ و دیگر شامل ہیں ۔۔