نیاک تربیت یافتگان کو روزگار کے مواقع

کریم نگر ۔ 6مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیاک میں تربیت یافتگان کو صدفیصد ملازمتیں حاصل ہوگی ۔ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے یہ بات کہی ۔ پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ ملکر ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام منعقد کیا ۔ اس موقع پر راما گنڈم منڈل سے سرینواس نامی شخص نے کہا کہ میں انٹر کاسٹ شادی کرچکا ہوں ‘ بی ٹیک تک تعلیم حاصل کیا ہوں ملازمت نہیں ہے جس پر کلکٹر نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں چھ نیاک کے تربیتی مراکز ہیں ۔ جگتیال ‘ دھرم پوری ‘ سرسلہ ‘کریم نگر ‘ منتھنی ‘ راما گنڈم میں مراکز چلائے جارہے ہیں ۔ ایک فرد کی تربیت کیلئے 27ہزار فی کس خرچ کرتے ہوئے معیاری تربیت دی جارہی ہے ۔ تربیت مکمل کرنے والوں کو صدفیصد روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے ۔ فوری واردھی سوسائٹی میں اپنا نام درج کروانے کا مشورہ دیا ۔ حضورآباد منڈل پدا پاپیا پلی سے کنکیا نامی شخص نے ماڈل اسکول میں غلط صداقت ناموں کے ساتھ دو بچوں کے داخلے کی شکایت کی ۔ کوڈمیال منڈل سے نیلیما نے کہا کہ ایس سی سرٹیفیکٹ کیلئے می سیوا میں درخواست دے کر 43دن سے زیادہ کا عرصہ ہوا لیکن ابھی تک سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ اس کے جواب میں کلکٹر نے فوری جانچ کر کے جاری کرنے کا عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس پروگرام میں جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو ‘ اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا ‘ ڈی آر او ٹی ویرا برہمیا و ضلعی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔