نیاپُل سڑک پر ایک شخص کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں ایک ایسا دن نہیں گزر رہا ہے جس میں کوئی قتل کی واردات پیش نہ آئی ہو۔ ایک تازہ ترین واقعہ میں پرانے شہر کے علاقہ میرچوک میں پیش آئی قتل کی ایک سنگین واردات میں ایک شخص نیاپل سڑک پر بہیمانہ قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ سید حسین ساکن مغل پورہ کو بعض افراد نے مینار گارڈن شادی خانے کے روبرو اچانک حملہ کردیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی عوام نے پولیس کی مدد سے حسین کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ اِس بات کی اطلاع ملنے پر میرچوک پولیس کی ایک ٹیم موقع واردات پر پہونچ گئی اور وہاں کا معائنہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانی مخاصمت قتل کا سبب ہے۔ پولیس میرچوک نے اِس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ غوث پٹیل نامی شخص کا ملوث ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے اور موقعہ واردات پر سراغ رسانی دستہ بھی پہونچ گیا ۔