نیالکل 4 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نیالکل منڈل کے مسلمانوں محبوب علی اقلیتی سیل عبدالشکور نے عیدالاضحی کے موقع پر نیالکل منڈل میں صاف صفائی پینے کے پانی کی موثر سربراہی اور موضع حدنور و ڈی میں عیدگاہ کی مرمت کچروں کی نکاسی کرنے محکمہ گرام پنچایت صدر نشین منڈل پریشد نیالکل سے پر زور مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیالکل منڈل ہندو مسلم قومی اتحاد کا گہوارہ ہیں جہاں عوام ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر بغیر کسی شکایت کے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔