نیالکل میں تیز رفتار بارش ، کسانوں نے راحت کی سانس لی

نیالکل ۔ 10 ۔ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل کے مواضعات حد نور گنگور ڈپور گنٹچی چالکی نعمت آباد و دیگر علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے جاری مسلسل تیز بارش سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ چکی ہیں ۔ بارش کے باعث جگہ جگہ گڑھے گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے راہگیروں ،موٹر سیکل ، بس ، آٹو گاڑیوں آمد و رفت کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مسلسل بارش کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک برقی سربراہی مسدود رہی تو دوسری جانب ناکافی بارش سے پریشان کسانوں نے راحت کی سانس لی ۔