نیالکل ۔ 11 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نے ریاستی ہائی کورٹ نے احکامات پر ضلع میدک نیالکل منڈل کے ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی انتخابات کے نشستوں کے تحفظات کے شیڈول کو جاری کردیا جس سے نیالکل منڈل کے سیاسی جماعتوں میں ہل مچل مچ گئی۔ نیالکل زیڈ پی ٹی سی جنرل خاتون کے لئے مختص کیا گیا۔ ایم پی ٹی سی خاتون جنرل موضع چالکی خاتون زمرہ چنیکلہ پلی بی سی جنرل ڈپور ایس سی خاتون گنجٹھی بی سی خاتون ہرنورہ ایس سی خاتون کململ جنرل خاتون ملگی ایس سی جنرل مامڑگی خاتون ایس سی مٹلکنٹہ بی سی خاتون بنگلہ مرزاپور جنرل نیالکل بی سی جنرل جبکہ ریجنتیل غیرمحفوظ حلقہ قرار دیا گیا۔ حدنور ایس سی خاتون کے لئے مقرر کیا گیا۔ صدر کانگریس نیالکل منڈل سرینواس ریڈی نے کہا کہ ایم پی ٹی سی زیڈ پی ٹی سی کے انتخابات میں کانگریس 15 کے بشمول 12 پر کامیابی حاصل کرلے گی۔ واضح رہے کہ عام انتخابات بلدی انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں میں کافی سرگرمیاں دیکھی جارہی ہیں۔ پچھلے انتخابات میں جے گیتا ریڈی نیالکل منڈل سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی۔ اب عام انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتیں اپنی قسمت آزمائی کریں گی۔ انچارج تلگو دیشم وائی نروتم بھی چیتنیہ سائیکل یاترا کے ذریعہ کافی سرگرم دورہ کررہے ہیں۔