نیالکل ۔ 24 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل کے موضع کململ کے مسم وفد نے جناب عبدالستار سابق سرپنچ کی زیرقیادت میں کانگریس پارٹی سے مستعفی ہو کر سابق ریاستی وزیر فرید الدین ٹی آر ایس پارٹی لیڈر کے قیامگاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کر کے ان کی گلپوشی کی ۔ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ جناب فریدالدین نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہناکر ٹی آر ایس میں شامل کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی ترقی اور فلاح و بہبود کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب فرید الدین کی قیادت میں پارٹی اور عوامی خدمات کرنے کا عزم کیا ۔ اس موقع پر شیخ رسول ، محمد مولانا ، معین الدین ، محمد مختار ، نظام الدین محمود احمد کے علاوہ دیگر قائدین نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ جناب محمد یعقوب صدر ٹاون ٹی آر ایس پارٹی نے ان کا ٹی آر ایس میں خیرمقدم کیا ۔