نیالکل /10 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر مسلم اقلیتی ٹی آر ایس پارٹی نیالکل منڈل موضع وڈی جناب محمد محبوب علی کی قیادت میں نیالکل منڈل کی مسلم وفد نے سکریٹریٹ حیدرآباد پہونچ کر ریاست تلنگانہ کے پہلے مسلم ڈپٹی چیف منسٹر محمد محود علی سے ملاقات کی ۔ ان کے ہمراہ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی سے بھی ملاقات کرکے ان کی گلپوشی کی اور تلنگانہ کے پہلے مسلم ڈپٹی چیف منسٹر بننے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں ایک یادداشت پیش کی ۔ جس میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل منڈل کے مسلمانوں کے مسائل موضع وڈی میں درگاہ حضرت محبوب سبحانی کی اراضی اور نیالکل منڈل میں اوقافی اراضی پر ناجائز قبضہ جات کی برخواستگی پر نمائندگی کی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے تمام مسائل کی جلد از جلد حل تیقن دیا ۔ اس موقع پر محمد محبوب علی محمد الیاس حدنور رفیع الدین محمد عقیل ملگی شفیع الدین مرزا پور حسین علی ریجنل محمد شکیل ، محمد عزیز میاں چالکی وٹھل ریڈی کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی ۔