نیالکل منڈل میں پرامن رائے دہی

نیالکل۔یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے نیالکل منڈل میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد42816شامل ہے جس میں 74 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ نیالکل میں جملہ 59 پولنگ اسٹیشنس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس میں حدنور،ریجنتل، ڈپور نیالکل وڈی مرزا پور، گنگور و دیگر علاقے شامل ہیں۔ تیز دھوپ کے باوجود رایء دہندوں نے قطاروں میں ٹہر کر حق رائے سے استفادہ کیا۔ صبح 7بجے سے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندوں کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔کہیں بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ہر علاقہ میں پولیس کا معقول بندوبست دیکھا گیا۔ تلگودیشم انچارج نیالکل بسواراج صدر کانگریس نیالکل سرینواس ریڈی ٹی آر ایس نے اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کی توقع ظاہر کی ہے۔