نیالکل ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیالکل منڈل کے اطراف و اکناف کے تمام مواضعات حد نور وڈی گنگور وڑاہ نعمت آباد چنگیئے پلی ملگی ڈپور اتنور کے مسلمانوں نے ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر عہدیداروں کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی ظاہر کی۔ بتایا کہ نیالکل منڈل میں پینے کا پانی سڑکوں کی مرمت ، نالوں میں گندے پانی کی عد م نکاسی ، مچھروں کی کثرت و خنزیروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ نیالکل منڈل میں نمازوں کے اوقات میں برقی کٹوتی کی جارہی ہے ۔ مصلیوں کو فجر اور عشاء کے نمازوں کے اوقات میں اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ رات کے اوقات میں برقی مسلسل مسدود ہورہی ہیں جس کے باعث آئے دن سرقہ کی واردات پیش آرہے ہیں ۔ پ و لیس کی جانب سے بھی رات کے اوقات میں کوئی پٹرولنگ ن ہیں کی جارہی ہیں جس سے عوام کافی پریشان ہیں۔ نیالکل منڈل میں اب تک منڈل صدرنشین مقرر نہیں کیا گیا جس سے تمام سرکاری خدمات ٹھپ ہوچکے ہیں ۔ مینجر گرام پنچایت کے انتخابات کو ایک عرصہ ہوچکا ہے لیکن اب تک نیالکل منڈل کے مسلم اقلیتوں کیلئے کوئی بھی فلاح و بہبود اقدامات نہیں کئے گئے ۔ ن یالکل منڈل کے عیدگاہ اور قبرستان میں صفائی کے ناقص انتظامات سے مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیالکل منڈل میں شراب اور سیندھی کی بڑے پیمانہ پر فروخت کی جارہی ہے۔ جسے مسلمانوں نے ماہ صیام میں امتناع عائد کرنے اور ان مسائل کی جانب خصوصی دلچسپی لینے ضلع کلکٹر م یدک سے پرزور اپیل کی۔