جمعرات , دسمبر 12 2024

نیالکل صدر ایم پی پی کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب

رکن اسمبلی مانک راؤ اور ٹی آر ایس قائدین کا اظہار تعزیت

نیالکل /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین منڈل پریشد نیاکل منڈل ٹی آر ایس کملا بائی کی نعش کو مشتبہ حالات میں موضع راجولہ بیدر ریلوے لائین سے دستیاب کی گئی ۔ اے ایس آئی محکمہ ریلوے کے بموجب صدر ایم پی پی نیالکل کملا بائی 43 سالہ اپنی دماغی توازن بگڑے اور گھریلو جھگڑے کے بعد صبح 5 بجے اپنی مکان سے لاپتہ ہوگئی ۔ افراد خاندان کی مسلسل تلاش کی باوجود ناکامی ہوئی ۔ اسی دوران صبح 10 بجے بیدر ریلوے لائین پر نعش دستیاب ہونے کی اطلاع ہے ۔ وقارآباد ریلوے محکمہ پولیس عہدیداروں نے موقع واردات پہونچ کر اس خصوص میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کیا۔ صدر ایم پی پی کملا بائی کی حادثہ میں انتقال کی اطلاع عام ہوتے ہی نیالکل منڈل م وضع راجولہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ رکن اسمبلی کے مانک راؤ ٹی آر ایس قائدین نے شدید غم کا افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔

TOPPOPULARRECENT