نکسلائیٹس تشدد کے مہلوکین کے ورثاء کو خصوصی امداد

نظام آباد:25؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے صحافت کیلئے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ ضلع میں نکسلائٹس (مائویسٹ) کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے خاندانوں کی باز آبادکاری کیلئے حکومت کی جان سے خصوصی معاشی امداد 5لاکھ روپئے منظور کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ لہذا متاثرہ مائویسٹ خاندان درخواست گذاری کرسکتے ہے ۔ ڈاکٹر ترون جوشی نے بتایا کہ26؍ فروری 1996 ء سے قبل نکسلائٹس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد خاندان کو حکومت کی جانب سے باز آبادکاری کرتے ہوئے مستحق افراد کو سہولتیں فراہم کی گئی تھی ملازمت کے بغیر نہ رہنے والے افراد کو خصوصی پیاکیج کو کے طورپر معاشی امداد دینے کیلئے فیصلہ کیاگیا قبل از معاشی امداد فراہم کے باجوود بھی دوبارہ درخواست گذاری کی جاسکتی ہے درخواست گذاری کے بعد کلکٹر ایس پی کے جائزہ کے بعد ان خاندانوں کو امداد منظور کی جائے گی نکسلائٹ کے ہاتھ ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات اور خاندانی تفصیلات کے ساتھ درخواست کے ساتھ ایف آر آئی کی کاپی، گرام پنچایت ڈتھ سرٹیفکیٹ اور درخواست کے ساتھ مہلوک کا رشتہ اور اخبارکلپنگ کے ساتھ 21؍ مئی 2014 ء کو ایس پی آفس میں این آئی ڈی آفس میں دی جاسکتی ہے ۔