ناگپور۔14مئی(سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گذشتہ 10تا 12سال کے دوران نکسلائٹس تشدد میں 20تا 25فیصد کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ترقی کے ذریعہ اس پیچیدہ مسئلہ کو حل کرنا چاہتی ہے لیکن انتہا پسند اس عمل میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے آج مہاراشٹرا کے مشرقی ودربھا علاقہ میں انسداد نکسلائٹس کارروائیوں کا جائزہ لیا ۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے نکسل ازم کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے اور ممنوعہ ماؤسٹوں سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔