نکاح ، گناہوں سے حفاظت کا ذریعہ

جگتیال /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نکاح ایک ایسی عبادت ہے جس سے انسان تمام گناہوں سے محفوظ رہتا ہے ۔ نکاح کو سادگی سے کیا جائے ۔ شریعت و سنت کے طریقہ پر عمل پیورا ہوں ، جہیز کی لعنت لین دین کی مانگ معاشرہ کی تباہی کا باعث ہے جس کی وجہ سے کئی لڑکیاں گھروں میں ماں باپ کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار مفتی اعتماد الحق قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد کریم نگر نے مسجد فاران پیداپلی میں نکاح کی محفل کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کیلئے لڑکی کا انتخاب دین داری کی بنیادی پر کیا جانا چاہئے نہ کہ حسب و نسب خوبصورتی ، مالداری پر کی جائے ۔ نوجوانوں پر زور دیکر کہا کہ نکاح کو آسان بنائیں اور شریعت اور سادگی سے نکاح کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں نکاح کرنے سے برکتیں حاصل ہوتی ہیں لہذا مساجد میں نکاح کو انجام دیں اور مسجد کی برکتوں سے ملامال ہوں ۔ نکاح ایک عبادت ہے انسانی زندگی کی ضرورت ہے شرعی طریقے پر کی جانے والے نکاح کا ثواب تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ نکاح کرنے کی طاقت رہنے کے باوجود نکاح نہ کرنے والے ہم میں سے نہیں ہے ۔ نکاح کرنے سے مرد تمام برائیوں سے محفوظ رہے گا ۔ معاشرہ کے اندر بڑھتی بے راہ روی اور اعلی تعلیم کے نام پر لڑکیوں کے لڑکوں کے درمیان مسابقت ، میل ملاپ بھی معاشرہ کی تباہی کی ایک وجہ ہے ۔ قبل ازیں جناب عبدالعزیز حاجی سابقہ زیڈ پی کوآپشن ممبر کی دختر کا عقد محمد عرفان علی انجینئیر حال مقیم سعودی عربیہ ولد حامد علی صاحب موظف آر ٹی سی کے بحسن خوبی انجام پائی ۔ عضات کے فرائض قاضی محمد عارف نے انجام دیا ۔ مفتی اعمادالحق شہریان ، دوست احباب نے شرکت کی ۔ محمد رفیع الدین محمدعقیب ، محمد شوکت علی ، مفتی زاہد علی ، مفتی استقام الدین ،محمد قیوم الدین ، محمد ذبیح الدین ، شفیع الدین ، حافظ عبدالحمید عابد عبدالغفور ثاقب نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔