نڈال کی پیشقدمی،جوکووچ پھر ناکام

بارسلونا۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )اسپین میں جاری بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں عالمی نمبر ایک رافل نڈال نے ہم وطن حریف رابرٹو کاربیلس بائنا کیخلاف 6-4 ،6-4 سے کامیابی کی بدولت پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے لیکن سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ کے ناکامی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور انہیں سلواکیہ کے مارٹن کلیزان نے 6-2،1-6 اور 6-3 سے زیر کر کے سب کو حیران کردیا۔ دیگر میچوں میں نمبر پانچ سیڈ اسپین کے پابلو کیرینو بسٹا نے فرانس کے بینوئٹ پائرے ،نمبر تین سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھائم نے اسپین کے جاؤمے مونا کو شکست دی جبکہ جاپان کے کائی نیشکوری زخمی ہونے کے سبب اسپین کے گلرمو گارشیا لوپیز کیخلاف دستبرداری اختیار کی۔