ریوڈی جنیرو۔23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے سابق عالمی نمبر ایک رافل نڈال کی ناکامیوں کا سلسلہ اب کلے کورٹ پر بھی شروع ہوچکا ہے جیسا کہ 12 برس پہلی مرتبہ انہیں یہاں ریو ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ اس حیران کن شکست کی وجہ سے ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں بھی نڈال 2013ء کے بعد پہلی مرتبہ سرفہرست تین کھلاڑیوں کی صف سے باہر ہوچکے ہیں جیسا کہ آج جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں نڈال اپنا تیسرا مقام برقرار نہیں رکھ پائے ہیں کیونکہ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے درجہ بندی میں ترقی کرتے ہوئے نڈال سے دوسرا مقام چھین لیا ہے۔ جوکووچ بدستور پہلے اور فیڈرر دوسرے مقام پر موجود ہیں۔