نڈال کو تھیم کے خلاف پھر شکست

میڈرڈ۔12مئی(سیاست ڈاٹ کام) اسپین میں جاری میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اپ سیٹ ناکامیوں کا سایہ عالمی نمبر ایک رافل نڈال کو بھی نگل گیا کیونکہ نمبر پانچ سیڈ آسٹرین حریف ڈومینک تھیم نے عالمی نمبر ایک کی کلے کورٹ پر شاندار پشقدمی کو روک لگادی۔نڈال کو کوارٹر فائنل میں تھیم کے خلاف واضح رہے کہ رافیل نڈال گزشتہ برس اٹالین اوپن کے کوارٹر فائنل میں ڈومینک تھیم کے خلاف ہی شکست کے بعد کلے کورٹ پر سنگل سیٹ بھی نہیں ہارے تھے۔ ڈومینک تھیم کا سیمی فائنل میں نمبر چھ سیڈ جنوبی افریقی حریف کیون اینڈرسن سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والے سربیا کے غیر معروف کھلاڑی ڈوسان لائیووچ کو سخت مقابلے کے بعد 7-6،3-6 اور 6-3 سے شکست دی ۔ویمنز سنگل میں ہالینڈ کی ککی برٹینز کی کامیاب پیش قدمی جاری ہے جنہوں نے کیرولین گارشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔نڈال نے حیران کن شکست سے ایک دن قبل ہی جان میک اینروئے کا سنگل کورٹ پر مسلسل زیادہ سیٹس جیتنے کا 34 سالہ قدیم ریکارڈ توڑ دیا۔نڈال نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے ڈائیگو کے خلاف فتح حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیاتھا۔کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ نڈال نے 6-3 اور 6-3 سے فتح سمیٹ کر مسلسل 50 سٹس جیتنے کے ساتھ 34سال قدیم ریکارڈ بھی توڑا۔جان میک اینروئے نے 1984 میں بغیر سٹ ہارے سنگل کورٹ پر مسلسل 49 کامیابیاں حاصل کی تھیں۔نڈال نے یہ ریکارڈ گزشتہ سال فرنچ اوپن کے ساتھ رواں سال بارسلونا اوپن اور مونٹی کارلو اوپن کے دوران قائم کیا۔