لندن ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) پیر کو شروع ہونے والے ومبلڈن کے ڈرا کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت عالمی نمبر ایک رافل نڈال کا سیمی فائنل میں 7 مرتبہ کے سابق چمپیئن راجر فیڈرر مقابلہ متوقع ہے جبکہ دفاعی چمپیئن اینڈی مرے کا ایک اور سیمی فائنل میں مقابلہ نواک جوکووچ سے ہوسکتا ہے جنہیں گذشتہ برس شکست دے کر اینڈی مرے نے 77 برس بعد برطانیہ کیلئے پہلا گرانڈ سلام حاصل کیا تھا۔