نڈال پیرس ماسٹرس سے دستبردار

پیرس ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرس ماسٹرس کے منتظمین نے مطلع کیا ہیکہ اسپینی کھلاڑی رافل نڈال نے آئندہ ہفتہ یہاں کھیلے جانے والے مذکورہ ٹورنمنٹ میں شرکت سے معذرت خواہی کرلی ہے۔ منتظمین کے بموجب شخصی وجوہات کی بناء پر نڈال نے پیرس ماسٹرس سے دستبرداری اختیار کی ہے۔ تاہم منتظمین نے وجوہات کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ نڈال فی الحال سوئس انڈوز میں شرکت کررہے ہیں اور ومبلڈن کے بعد یہ ان کا صرف تیسرا ٹورنمنٹ ہے جبکہ گذشتہ ہفتہ شنگھائی ماسٹرس کے دوران اپینڈکس کی تکلیف سے راحت کیلئے انہوں نے ادویات استعمال کی تھی۔