بیونس آئرس ۔3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کلے کورٹ کے بادشاہ رافل نڈال نے میزبان کھلاڑی مناکو کو شکست دیکر اے ٹی پی ارجنٹینا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔نڈال نے کلے کورٹ میں 46ویں خطاب کے ساتھ ہی ارجنٹینا کے سابق اسٹارکھلاڑی گویلیمرو ویلاس کا ریکارڈ برابر کردیا۔ اسپینی اسٹارنے نو ماہ بعدپہلا خطاب جیتا ہے۔ یہاں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں نڈال کا مقابلہ میزبان جان مناکو سے تھا جس میں نڈال نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-1 ‘6-4 کی کامیابی حاصل کی۔یہ نڈال کا کیریئر کا 65 واں خطاب ہے جبکہ انہوں نے46 واں کلے کورٹ کا خطاب حاصل کیا۔