مونٹی کارلو۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک رافل نڈال نے آسٹریا کے پانچویں سیڈ ڈومینیک تھیم کو شکست دینے اور مونٹی کارلو ماسٹرزکے 14 ویں سیمی فائنل رسائی کے لئے شاندارمظاہرہ کیا۔ نڈال کلے کوٹ ایونٹ میں اپنی 11 ویں کامیابی کے لئے صرف 67 منٹ میں 6-0 6-2 کا اسکور درج کیا۔ نڈاک کا سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گرگیر ڈییموفرو سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے بیلجیم کے ڈیوڈ گوفین کو 6-4 7-6 (7-5) سے شکست دی ہے۔یاد رہے کہ نڈال کو پہلا مقام برقرار رکھنے کے لئے یہ ٹورنمنٹ جیتنا ہے۔