نیویارک ۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن اسپین کے رافل نڈال آسٹریلیا کے ڈومنک تھے ئم کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلے کے پہلے سٹ میں حیرت انگیز طورپر ایک بھی گیم نہیں جیت سکے لیکن انہوں نے دوبارہ واپسی کرتے ہوئے 0-6, 6-4, 7-5, 6-7, 7-6 سے جیت حاصل کی اور سال کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔نڈال او رتھے ئم کا یہ مقابلہ دیر رات دو بجے ختم ہوا۔ پانچ سٹوں کے اس مقابلے کو جیتنے کے لئے نڈال کواپنا پورا تجربہ لگانا پڑا۔میچ چار گھنٹے 48 منٹ تک چلا۔ تھے ئم یہ میچ ہار تو گئے لیکن وہ اینڈی راڈک کے یو ایس اوپن میں نڈال سے کوئی سٹ6-0 سے جیتنے کے چودہ سال بعد ایسا کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈنڈال کا سیمی فائنل میں تیسری سیڈ ارجنیٹنا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو سے مقابلہ ہوگا اور اس مقابلے میں بھی نڈال کے لئے حالات سازگار نہیں ہوں گے کیونکہ پوٹرو 2009 میں یہاں فیڈرر کو فائنل میں شکست دی تھی ۔خواتین کے زمرے میں ساتویں مرتبہ یو ایس اوپن کا خطاب حاصل کرنے کی کوشش میں میدان میں اتری امریکہ کے سرینا ولیمس نے آٹھویں سیڈ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلس کووا کو 6-4. 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سرینا نے یہ میچ ایک گھنٹے 26منٹ میں جیتا ۔ سرینا اب سیمی فائنل میں انیسویں سیڈ لاتویا کی انستاسیا سویستووا کے مد مقابل ہوں گی۔