نڈال بارسلونا کوارٹر فائنل میںداخل

بارسلونا۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن گلیرمو گارسیا لوپیز کو راست سٹوں میں 6۔1، 6۔3 سے شکست دے کر بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ پانچویں نمبر کے کھلاڑی گریگور دمتروو نے جدوجہد کے بعد کامیابی درج کی۔10 مرتبہ بارسلونا میں چمپئن رہ چکے نڈال نے ہم وطن کھلاڑی پر آسان جیت درج کی اور کلے کورٹ پر مسلسل 40 سیٹ جیتنے کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔اگرچہ پانچویں رینک بلغارین کھلاڑی کو تیونس کے مالک جذري کے خلاف تین سٹوں میں محنت کے بعد 7۔5 ،3۔6 ،7۔6 سے کامیابی ملی۔