نڈال اور نشیکوری کے درمیان خطابی مقابلہ

مونٹی کارلو۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ اسپین کے رافیل نڈال اور جاپان کے کائی نشیکوری کے درمیان مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا خطابی مقابلہ کھیلا جائے گا۔اس مقابلے سے اس باوقار ٹورنامنٹ کو اپنا 112 واں چمپئن ملے گا۔نڈال اس ٹورنامنٹ میں اپنے 11 ویں خطاب کے لئے اتریں گے جبکہ نشیکوری اس خطاب کو جیتنے والا پہلا ایشیائی کھلاڑی بننا چاہتے ہیں۔نڈال نے اپنی بے رحم کارکردگی جاری رکھتے ہوئے بلغاریہ کے گریگور دمتروو کو سیمی فائنل میں 6۔4، 6۔1 سے ہرا دیا۔نڈال کی بے رحم کارکردگی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس ہفتے چار میچوں میں صرف 16 گیم گنوائے ہیں۔مونٹی کارلو کا دوسرا سیمی فائنل تیسری سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر جویریو اور جاپان کے کائی نشکوري کے درمیان کھیلا گیا اور جاپانی کھلاڑی نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے 3۔6، 6۔3، 6۔4 سے شکست دی۔نڈال اور نشیکوری کے درمیان یہ 12 واں کیریئر مقابلہ ہوگا۔