نڈال اور مگاروزابدستور پہلے مقام پر فائز

زیورخ ۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس کی عالمی درجہ بندی کی نئی فہرست جاری ہوئی اور اس نئی فہرست کے مطابق مردوں میں اسپین کی رافیل نڈال بدستور نمبر ون پر موجود ہیں۔ راجر فیڈرر دوسرے، اینڈی مرے تیسرے ،الیگزینڈر زیوریو چوتھے اور میرین سلچ پانچویں نمبر پر فائز ہیں۔خواتین سنگلز میں بھی اسپین کی ہی کھلاڑی بدستور نمبر ون ہیں ۔ہسپانوی کھلاڑی گاربائن مگاروزا پہلے نمبر پر ہیں۔رومانیہ کی سیمونا ہیلپ دوسرے،یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا تیسرے ، چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلکسووا چوتھے اورامریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز پانچویں نمبر پر ہیں۔