نڈال اور فیڈرر میں اب صرف 155 نشانات کا فرق

لندن ۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )سال کے پہلے گرانڈ سلام ایونٹ آسٹریلین اوپن کے بعد جاری شدہ انٹرنیشنل ٹینس درجہ بندی کے مطابق کروشیا کے مرین سلچ نے تین درجے ترقی کی بدولت سرفہرست3 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی،انہیں فائنل میں شکست دینے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اسپین کے رافیل نڈال کا سرفہرست مقام برقرار ہے لیکن اب دونوں کھلاڑیوں کے درمیان صرف 155 نشانات کا معمولی فرق موجود ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد رافل نڈال 9760 نشانات کے ساتھ پہلا مقام پر ہیں جبکہ راجر فیڈرر 9605 نشانات کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ بلغاریہ کے کھلاڑی گریجار ڈیمٹروف ایک درجہ تنزلی سے چوتھے مقام پر چلے گئے جبکہ تھامس برڈیچ چار ، آسٹریلیا کے نک کیریاس تین،امریکہ کے سام کیوری،جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن ،ارجنٹیناکے یان مارٹن ڈیل پوٹرو، اسپین کے پابلو کیرینو بسٹا، سربیا کے نوواک جوکووچ اور لوکاس پاویلی کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ آسٹریلین اوپن میں بہترین مظاہرہ کرنے والے برطانوی کھلاڑی کائیل ایڈمنڈ23 درجے ترقی سے 26 ویں مقام پر آگئے ہیں۔