نڈال اور فیڈرر بدستور سرفہرست کھلاڑی

لندن ۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے کروشیا کے مرین سلچ کو تیسرے مقام سے محروم کر دیا۔ نئی اے ٹی پی ٹینس درجہ بندی کے مطابق گیارہویں مرتبہ میامی اوپن کا خطاب جیتنے والے اسپینی اسٹاررافیل نڈال بدستور پہلے اور آسٹریلین اوپن چمپیئن راجر فیڈرر دوسرے مقام پر فائز ہیں تاہم ان کے درمیان صرف 100 نشانات کا فرق ہے۔ لوکاس پوائیل تین درجے تنزلی سے 14ویں مقام پر چلے گئے۔ نوواک جوکووچ، سام کوئیری ، رابرٹو بوٹسٹا آگٹ، جیک سوک اور پابلو کیرینو بسٹا نے فی کس ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے۔