نڈال اور سیرینا کوارٹر فائنل میں ،ڈیل پوٹرو کو شکست

نیویارک۔3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ٹاپ سیڈ اسپین کے رافل نڈال اور سابق نمبر ایک امریکہ کی سیرینا ولیمس نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے چوتھے دور میں جدو جہد کے بعد کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔نڈال نے جارجیا کے نکولاز باسل شِولکو چار سٹوں تک چلے چوتھے دورکے میچ میں 6۔3، 6۔3، 6۔7۔ 6۔4 سے شکست دی۔ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نڈال نے شروع کے دونوں سٹ جیت کر آسان جیت کی راہ ہموار کی لیکن نکولاز نے تیسرا سٹ جیت کر میچ کو چوتھے سیٹ میں پہنچادیا۔یو ایس اوپن چمپئن اسپینش کھلاڑی نے میچ پوائنٹ پرسات ایس لگائے اور تین گھنٹے20 منٹ میں میچ جیتا لیا۔ جارجیائی کھلاڑی نے میچ میں59 ازخودغلطیاں کیں اور7 میں سے صرف2 بریک پوائنٹ سے فائدہ اٹھاسکے ۔ نڈال کو لگاتاردوسرے میچ میں چار سٹوں تک جدو جہد کرنی پڑی۔ ٹاپ سیڈکھلاڑی اب اگلے میچ میں ڈومنک تھیئم کے خلاف کھیلیں گے ۔ یہ دونوں کھلاڑی جون میں فرنچ اوپن فائنل میں بھی ایک دوسرے سے مقابلہ کرچکے ہیں جہاں نڈال نے جیت حاصل کرتے ہوئے کریئر کا 17 واں گرانڈ سلام جیتا تھا۔تھیئم نے مرد سنگلز کے دیگر چوتھے دور کے میچ میں 2017 کے یو ایس اوپن کے رنر اپ کیون اینڈرسن کو راست سٹوں میں شکست دی۔ وہیں دیگر مقابلے میں امریکہ کے جان اسنر نے پانچ سٹوں کے میراتھن میچ میں کناڈا کے ملوس راؤنک کو 3۔6، 6۔3، 6۔4، 3۔6، 6۔2 سے ہراتے ہوئے دوسری مرتبہ گرانڈ سلام کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔گیارہویں سیڈ امریکی کھلاڑی نے میچ میں56 ونرس اور20 ایس لگائے ۔اسنر نے دوسرے راؤنڈ میں بھی پانچ سٹوں تک جد و جہد کی تھی اور چوتھے دور میں بھی تین گھنٹے26 منٹ میں جاکر جیت اپنے نام کی۔ وہ اگلے دور میں کورشیا کے بورنو کور کے خلاف کھیلیں گے جنہوں نے تیسری سیڈ یان مارٹن ڈیل پوٹروکو شکست دی۔سابق نمبر ایک سیرینا نے کائیا کانے پیئی کو تین سٹوں کی مقابلے 6۔0، 4۔6، 6۔3 سے ہراتے ہوئے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ امریکی کھلاڑی نے15 ویں بار یو ایس اوپن کے آخری آٹھ میں جگہ بنائی ہے ۔ جیت کے بعد انہوں نے کہا کہ میں اب صرف اگلے دور میں پہنچنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔