نڈال اور جوکووچ کی پیشقدمی

پیرس ۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام  سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سنسنی خیز مقابلے پیرس میں جاری ہیں جہاں دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ اور نمبر چار سیڈ رافل نڈال حریف کھلاڑیوں کو شکست دیکر دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ نتائج کے مطابق فرنچ اوپن کے ابتدائی راونڈ میں نواک جوکووچ کا سامنا اسپین کے مارسیل گرینولرز سے ہوا اور اس مقابلے میں سربیائی اسٹار نے مارسیل گرینولرز کو راست سٹوں میں6-3 ‘6-4 ‘6-2 شکست دی۔ رافل نڈال نے دسویں فرنچ اوپنخطاب کی مہم کا کامیاب آغاز کرتے ہوئیمیزبان ملک کے بینوئے پیری کو یک طرفہ مقابلے میں 6-1 ‘6-4 ‘  6-1سے شکست دی ۔نڈال یہاں ریکارڈ 10 ویں فرنچ اوپن کے لئے کوشاں ہیں۔