روم ۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اٹلی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں عالمی نمبر ایک رافل نڈال اور سابق ورلڈ نمبر ون نوواک جووکوچ نے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ نڈال نے شاندار فارم کا تسلسل جاری رکھااور حریف کو باآسانی 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔دوسرے میچ میں نوواک جووکوچ اور اسپین کے ایلبرٹ راموس مد مقابل ہوئے۔جوکووچ نے پہلا سیٹ 6-1 سے با آسانی جیتا، دوسرے سیٹ میں انہوں نے سخت مقابلے کے بعد 7-5 سے فتح حاصل کی۔