نڈال،شاراپو ااور سرینا کی پیشقدمی

پیرس۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کے کلے کورٹ کنگ رافل نڈال نے فرنچ اوپن کا کامیاب آغاز کر لیا۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور ماریا شاراپوا نے بھی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔پیرس میں رواں ٹینس سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام میں ٹاپ سیڈ نڈال نے حریف بولیلی کو 6-4،6-3 اور 7-6 سے شکست دی۔ امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے شادی اور بچی کی پیدائش کے بعد شاندار واپسی کی ہے اور چیک جمہوریہ کی پلیسکووا کو 7-6 اور 6-4 سے شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ویمن سنگلز کے دوسرے میچ میں ماریا شرا پووانے ہوگن کیمپ کو 6۔1، 4۔6 اور 6۔3 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسپین کی گربین مگوروزا، آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسربھی پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔