نو بالز کیلئے مہنگی ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرسکتے : آئی سی سی

اڈیلیڈ۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے واضح کیاکہ نوبال کی جانچ کیلئے مہنگی ٹکنالوجی استعمال نہیں ہوسکتی اس لئے امپائرز کو ہی گیند پر نظریں جمائے رکھنے کی ہداہت دی گئی ہے ۔ اڈیلیڈ ٹسٹ میں ہندوستانی فاسٹ بولر ایشانت شرما کی کئی نوبالز پکڑ میں ہی نہیں آئی تھیں۔ آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ امپائر کو ٹریننگ دی جاتی ہے کہ جب بولر رن اپ لے تو انھیں خود کو ایک ہی جگہ پر ساکت رکھنا ہے۔