نویں جماعت کی طالبہ کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ یکم فبروری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 9 ویں جماعت کی طالبہ مشتبہ حالت میں فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بھوانی ساکن رحمت نگر بورہ بنڈہ نے اپنے مکان میں اس وقت پھانسی لے لی جب اس کے ماں باپ راجیو مکان میں موجود نہیں تھے ۔ پولیس جوبلی ہلز نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔