بھونیشور ۔ /16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائک منگل کو 72 سال کے ہوگئے اور وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی بہتر صحت اور درازی عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے ان کے ٹوئیٹر ہینڈل میں کہا کہ چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک جی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمنائیں ۔ نوین جی ہندوستان کے ایک سینئر قائد ہیں جو کئی سال سے اڈیشہ کے عوام کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ان کی اچھی صحت کے ساتھ طویل عمر کیلئے نیک تمنائیں ۔ ‘‘