نوین پٹنائک کی کروناندھی کی عاجلانہ صحتیابی کی تمنا

بھوبنیشور ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک نے آج ڈی ایم کے صدر و سابق چیف منسٹر تاملناڈو کے کروناندھی کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کی ۔ انہوں نے کارگذار صدر ایم کے اسٹالن سے ٹیلیفون پر بات چیت کرکے کروناندھی کی عیادت کی اور نیک خواہشات پیش کیں ۔