نوین پٹنائک کی حلف برداری ‘ نریندر مودی بھی مدعو

بھوبنیشور 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اوڈیشہ و بی جے ڈی صدر نوین پٹنائک نے چہارشنبہ 29 مئی کو ہونے والی اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کیا ہے ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ نوین پٹنائک ریکارڈ پانچویں مرتبہ چیف منسٹر اوڈیشہ کی حیثیت سے چہارشنبہ کو صبح 10.30 بجے حلف لیں گے ۔ بیجو جنتادل کے ذرائع نے کہا کہ تقریب حلف برداری میںوزیر اعظم کو مدعو کرنے کیلئے ایک خاص پیام دہلی کو روانہ کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا کہ دیگر جماعتوں کے قائدین کو بھی دعوت نامے روانہ کئے گئے ہیں۔