نوٹ بندی تغلقی فرمان :کانگریس

نئی دہلی8نومبر(سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندر مودی کی نوٹ بندی کو’تغلقی فرمان’قرار دیتے ہوئے کانگریس نے جمعرات کو کہاکہ اس اقدام سے کوئی اعلان کردہ مقصد حاصل نہیں ہوا اور عوام اس کا خمیازہ ابھی تک بگھت رہے ہیں۔کانگریس ترجمان آنند شرما نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ نوٹ بندی کو آج دو سال پورے ہوگئے لیکن اس کے اعلان کردہ مقاصد میں سے ایک بھی حاصل نہیں ہوا۔مسٹر مودی نے کالا دھن ختم کرنے کے مقصد کے ساتھ 500 اور 1000روپے کے نوٹوں کا استعمال آٹھ نومبر 2016سے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔