نوٹ بندی اخلاقی اُصول کا اقدام نہ کہ سیاسی : جیٹلی

بھوپال۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مالیہ ارون جیٹلی نے آج نوٹ بندی فیصلہ کا سخت دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اخلاقیات پر مبنی تھا نہ کہ سیاسی فیصلہ۔ ارون جیٹلی کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ اس مسئلہ کو لے کر وزیراعظم نریندر مودی اور راہول گاندھی کے درمیان سخت الفاظ کی جنگ چھڑ گئی ہے کہ نومبر 2016ء کا اچانک نوٹ بندی فیصلہ نہایت ہی دوررس مضر نتائج کا حامل تھا۔ دونوں قائدین کے درمیان مختلف انتخابی ریالیز میں اس مسئلہ پر گرما گرم مباحث کا باعث رہا ہے۔ ارون جیٹلی 28 نومبر کے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے موقع پر بی جے پی انتخابی منشور کی اجرائی کے موقع پر یہ بات کہی۔