نوٹوں کی تنسیخ پر بی جے ڈی ۔ بی جے پی کی مفاہمت:کانگریس

بھونیشور ۔ /30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی تنسیخ کے 50 دن بعدکانگریس نے آج اڈیشہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائک پر مرکز کی تائید کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے ڈی نے عوام سے غداری کی ہے ۔ کیونکہ ان کے کالے دھن کی وجہہ سے نوٹ منسوخ ہوئے ہیں اور عوام مصائب میں مبتلا ہوئے ہیں ۔
ریاستوں میں بی جے پی کی انتخابی کامیابی ، مرکز کی تائید کے مترادف
نئی دہلی ۔ /30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے کہا کہ پارٹی کی مجالس مقامی کے انتخابات میں 7 ریاستوں میں کامیابی بشمول چھتیس گڑھ اور گجرات اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کی ووٹوں کی تنسیخ کے فیصلہ پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے /8 نومبر کو مودی کی جانب سے اعلیٰ مالیتی کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے اعلان کی تائید کردی ہے ۔ انہوںن نے کہا کہ مجالس مقامی کے انتخابات راجستھان ، گجرات  مہاراشٹرا ، چندی گڑھ اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام نریندر مودی کی کالے دھن اور کرپشن کے خلاف جنگ کی تائید کرتے ہیں ۔  جبکہ اپوزیشن صرف اس مسئلہ پر سیاست کررہی ہے ۔ صدر بی جے پی نے امیت شاہ نے کہا کہ چیف منسٹرس کا شاندار کامیابیوں میں بڑا حصہ ہے ۔