نوٹوں کی تنسیخ سے زیادہ ٹیکس وصولی اور ترقی :جیٹلی

نئی دہلی ۔ 30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہاکہ 500 اور 1000روپئے کے نوٹوں کی تنسیخ سے معیشت تشکیل پائی ‘ زیادہ ٹیکس وصول ہوئے اور ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ۔ ایک دن قبل آر بی آئی کے اعداد و شمار کا تقریباً تمام منسوخ نوٹوں کی معلومات کا انکشاف ہوا ہے جو بینکوں کو واپس کی گئی۔ آر بی آئی کے بموجب اس کی رپورٹ کے مطابق 500 اور 1000روپئے کے منسوخ نوٹ کثیرتعداد میں بینکوں کو واپس کئے گئے اور اس کے نتیجہ میں معیشت متاثر ہوئی ۔