کورٹلہ /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت دہم کی اردو کی درسی کتاب کے سبق خدا کے نام خط میں ایک سوال کسی علاقہ کے سیلاب زدگان کی امداد و درخواست کرتے ہوئے پسٹر بنائے اور مدرسہ میں چسپاں کیلئے دیا گیا ۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے نونہالان اسکول کے طلباء و طالبات نے حالیہ دنوں کشمیر میں پیش آئے سیلاب کے متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ جمع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جس میں جماعت اصفر تا دہم کے طلباء و اساتذہ کرام نے حصہ لیا ۔ جناب محمد عبدالرحیم صدر مدرس نونہال ہائی اسکول کورٹلہ نے کہا کہ طلباء کے ذریعہ جمع شدہ فنڈ 5 نومبر کو اکٹھا کرکے صدر جمعیتہ العلماء شاخ کورٹلہ اور اساتذہ مدرسہ ہذا کے توسط سے جمعیتہ العلماء ہند کے مرکزی ذمہ داروں کے ذریعہ یہ فنڈ کشمیر روانہ کیا جائے گا ۔