بیدر۔26مارچ ( پریس نوٹ ) مجلس بلدیہ بیدر کی نومنتخب صدر نشین محترمہ فاطمہ انور نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ عوام کی امید پر پورا اتریں گے اور بلدیہ بیدر ضلع کی ترقی بالخصوص بلدی سہولتوں کی فراہمی پر فور ی پوری توجہ دے گی ۔ محترمہ فاطمہ انور نے ساق چیف منسٹر کرناٹک جناب دھرم سنگھ اور ضلع کانگریس صدر ‘ ارکان بلدیہ ‘ صحافت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ محترمہ فاطمہ انور سابق چیف منسٹر کرناٹک مسٹر دھرم سنگھ امیدوار کانگریس پارلیمانی حلقہ بیدر سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کر کے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر مسٹر محمد ارشاد صدر یوتھ کانگریس بیدر مسٹر محمود خان ‘ سکریٹری اقلیتی سیل اور دوسرے موجود تھے۔ مولانا محمد عثمان خان مرزائی صدر مسجد حسینی کمہار چنچولی نے محترمہ فاطمہ انور کی صدرنشین مجلس بلدیہ بیدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔