حیدرآباد 7 مئی (سیاست نیوز) میر چوک علاقہ میں 17 سالہ نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے پر اس کے والدین نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس سے شکایت درج کروائی۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد نبیل جو فلک نما ریسیڈنشیل کالج کا انٹر میڈیٹ کا طالب علم تھا ‘3 مئی کو ارمان ہوٹل کے قریب مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں دفعہ 174 (مشتبہ موت) کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا لیکن والدین نے قتل کا شبہ کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ۔