نوجوان کے اقدام خودکشی کو لیک پولیس نے ناکام بنادیا

حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کا اقدام کیا تاہم اس وقت لیک پولیس نے اس نوجوان کو بچالیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ انسپکٹر لیک پولیس سری دیوی نے اس نوجوان 14 سالہ بالاجی کی کونسلنگ کرتے ہوئے اس کے والدین کے حوالے کردیا ۔ انسپکٹر لیک پولیس نے بتایا کہ بالاجی جو فلم نگر جوبلی ہلز علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے۔ انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد چند روز اس نے آفس بوائے کا کام کیا ۔ اس کا والد ڈرائیور اور والدہ گھریلو ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ بیٹے کی بے روزگاری پر برہم والدہ نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کی کوشش کی ۔