نوجوان کی ہراسانی پر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) نوجوان کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے سے دلبرداشتہ لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ جئے جیوتی ساکن چیتا پور ولیج کو اسی علاقہ کا ساکن جی سدھیر مسلسل شادی کیلئے اصرار کررہا تھا اور اس کے انکار پر ہراساں کررہا تھا ۔ جیوتی سدھیر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے اپنے باپ نارائنا کو اس ہراسانی سے واقف کروایا تھا لیکن سدھیر کے خلاف عدم کارروائی سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اپنے مکان میں زہر پی کر خودکشی کرلی۔ رنگا ریڈی کے منچال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔