نوجوان کی ہراسانی اور رشتہ داروں کے طعنے سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔4 نومبر (سیاست نیوز) اپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں نوجوان کی ہراسانی اور اس کے رشتہ داروں کی جانب سے طعنے کسنے کے نتیجہ میں ایک طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب 21 سالہ جی سومیا ساکن آدرش نگر اپل کو اس کا پڑوسی وشنو آئے دن فون پر میسیجس بھیج کر اسے ہراساں کیا کرتا تھا ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر سومیا کے ماں باپ نے اپنی حرکتوں سے باز آجانے کا انتباہ دیا تھا اور وشنو نے اسے فون کرنا بند کردیا تھا، لیکن نوجوان کی ماں لاونیا نے مبینہ طور پر آئے دن سومیا پر طعنے کسنے لگی جس سے دلبرداشتہ ہوکر طالبہ نے مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اپل پولیس نے وشنو اور اس کی ماں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306 (خودکشی کیلئے مجبور کرنا) کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا۔